ٹوکیو: انتہائی مقبول لڑکیوں پر مشتمل آئڈل گروپ اے کے بی 48 نے ایڈی ڈاس جاپان کے لیے نئی مشہوری میں کام کر کے فٹ بال ورلڈ کپ کا بخار مزید تیز کر دیا۔ یہ مشہوری جمعے سے نشر ہونا شروع ہو گی۔
نئی مشہوری میں یوکو اوشیما، نانا اوکادا، ماکو کوجیما اور میکی نیشینو شامل ہیں۔ انہیں “اینجِن (دائرہ بنانا) پراجیکٹ” کے لیے سفیرانِ دوستی مقرر کیا گیا تھا۔ ان کا مقصد وردی پہن کر قومی فٹ بال ٹیم کو سپورٹ کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جاپانی فٹ بال ٹیم کی وردیاں ایڈی ڈاس مہیا کرتا ہے۔
مشہوری میں اوشیما چلا کر کہتی ہے، “آؤ ایک دائرہ بنائیں!” اور 150 سپورٹران اس کا جواب دیتے ہیں “ہم یقیناً جیتیں گے!”۔