ٹوکیو: نیشنل پولیس ایجنسی کے مطابق، 2013 میں پولیس کو رپورٹ کردہ تعاقب کے واقعات پہلی مرتبہ 20,000 کی حد پار کر گئے۔ اس طرح یہ 2012 کے مقابلے میں 5.9 فیصد اضافے سے 21,089 کی تعداد تک پہنچ گئے۔
این پی اے نے اس کی وجہ قتل کے ہائی پروفائل واقعات کے بعد پولیس کی جانب سے زیادہ پہل کارانہ حکمتِ عملی کو قرار دیا۔ فُوجی کے مطابق، اس کے علاوہ جولائی میں بنائے گئے نئے قوانین بھی اس کی وجہ تھے۔ ان قوانین کے ذریعے دھمکی آمیز ای میلوں کو بھی متعاقبانہ سرگرمیوں میں شامل کر لیا گیا اور اس طرح 43 گرفتاریاں بھی ہوئیں۔
این پی اے نے کہا تعاقب پر گرفتاریوں کی تعداد 1,716 رہی۔ این پی اے کے اعدادوشمار کے مطابق، تعاقب کی شکایت کرنے والے قریباً 90 فیصد افراد خواتین تھیں۔
این پی اے نے کہا، تعاقب سے متعلقہ سرگرمیوں میں ملوث ملزموں میں سے 60 فیصد یا تو سابق زوج تھے یا عاشق تھے۔