13 سالہ بچے نے اسکول کی عمارت سے کود کر جان دے دی

ناگویا: جمعرات کی سہ پہر ناگویا میں ایک 13 سالہ بچے نے اپنے اسکول کی عمارت پر سے کود کر جان دے دی۔

فُوجی ٹی وی نے جمعے کو اس واقعے کی خبر دی۔ شام 5:30 کے ذرا ہی دیر بعد شہری فائر ڈیپارٹمنٹ نے ایک کال وصول کی۔ اس میں بتایا گیا کہ میونسپل مڈل اسکول کا ایک طالبعلم اسکول کی عمارت سے کودنے کے بعد زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ بچے کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا، اور دو گھنٹوں بعد اس کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔

واقعے کا مشاہدہ کرنے والے طلباء نے پولیس کو بتایا ہے کہ لڑکا حالیہ دنوں میں دباؤ میں محسوس ہو رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔