ٹوکیو: ایک جاپانی اہلکار نے جمعرات کو کہا، وزیرِ اعظم شینزو آبے اس ویک اینڈ پر ایمسٹرڈیم میں این فرینک ہاؤس کا دورہ کر کے ٹوکیو میں کتب کی غارت گری پر اظہارِ افسوس کریں گے۔ ہولوکاسٹ کا شکار اس نوعمر بچی سے متعلقہ سینکڑوں کتابیں ٹوکیو کی لائبریریوں میں مجروح کر دی گئی تھیں۔
اہلکار نے کہا، آبے اتوار کو عجائب گھر کا دورہ کریں گے۔ اس سے ایک دن بعد وہ ہیگ میں ایٹمی سلامتی سربراہ ملاقات میں شریک ہوں گے۔ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا۔ چونکہ اسے عوامی طور پر سامنے آ کر بات کی اجازت نہیں تھی۔
ٹوکیو کی لائبریریوں میں حال ہی میں این فرینک سے متعلقہ 300 سے زیادہ کتب مجروح یا پھاڑ دی گئی تھیں۔ ان میں این فرینک کی “دی ڈائری آف اے ینگ گرل” کی نقول بھی شامل تھی۔
این فرینک نے یہ ڈائری دوسری جنگِ عظیم کے دوران لکھی جب اس کا خاندان نازیوں کے ڈر سے چھپا ہوا تھا۔
جس عمارت میں اس کا خاندان چھپا رہا اسے 1960 میں بطور عجائب گھر کھول دیا گیا تھا۔