ٹوکیو: شمالی جاپان کے کچھ حصے بھاری برفباری اور سخت ہواؤں کی زد میں ہیں۔ یہ کیفیت مارچ کے وسط میں شاذ و نادر ہی واقع ہوتی ہے۔
ٹی بی ایس کے مطابق، جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے جمعے کو کہا کہ نیمورو اورہوکائیدو میں مارچ کے حساب سے 115 سینٹی میٹر کی ریکارڈ برفباری ہوئی ہے۔ جمعے کو جاپان میں بہار کا پہلا دن بھی تھا۔
تین روزہ ویک اینڈ کے موقع پر ہی ایک کم دباؤ والا موسمیاتی نظام حرکت کر آیا۔ اس کی وجہ سے ہوکائیدو، آؤموری، نی گاتا اور ناگانو کے صوبوں میں بے موقع سرد اور ناقابلِ اعتبار موسم پیدا ہو گیا۔ آؤموری میں ہاچینوہے کے مقام پر 40 سینٹی میٹر کی برفباری ہوئی۔
ٹی بی ایس نے خبر دی کہ ہوکائیدو کے قصبے تیشیکاگا میں موسمیاتی نگرانوں نے ہوا کی رفتار 30.2 میٹر ریکارڈ کی۔ ہوکائیدو کے آٹھ شہروں اور قصبوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی اور انہیں جمعے کی رات ہنگامی پناہ گاہوں میں رہنا پڑا۔
پولیس نے کہا کہ صوبہ ناگانو میں چیبا سے تعلق رکھنے ولا ایک 70 سالہ بابا ہلاک ہو گیا۔ وہ پانچ اِسکئرز کے گروپ میں تھا اور وہ اچانک ایوا لانچ کی زد میں آ گئے۔
موسمیاتی ایجنسی نے پیشن گوئی کی ہے کہ ہفتے کو سارا دن بھاری برفباری جاری رہے گی۔