نارا: پولیس نے ہفتے کو کہا، ایکوما، صوبہ نارا کے ایک کونڈو میں 29 میل باکسوں سے 750,000 ین کے قریب نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ جمعرات کو شام 7 بجے کے قریب ایک رہائشی خاتون نے اپنے میل باکس میں رقم کی موجودگی نوٹ کی اور پولیس کو خبر دی۔ بعد ازاں پولیس نے پتا لگایا کہ اس اپارٹمنٹ بلاک کے 29 میل باکسوں میں روپیہ وصول ہوا تھا۔
پولیس نے کہا کہ انہوں نے ابھی اس روپے کے چوری شدہ ہونے کا تعین نہیں کیا۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، ملنے والی رقم کی مجموعی مقدار 752,195 ین تھی۔
سارے میل باکس عمارت کی لابی میں تھے جہاں 53 اپارٹمنٹ واقع ہیں۔ 29 میل باکسوں میں سے ہر ایک میں روپے کی مختلف مقدار موجود تھی۔ کم سے کم 1000 ین اور زیادہ سے زیادہ 137,000 ین تک ملے۔ یہ رقم کاغذ میں لپٹی ہوئی تھی۔