شیمانے: ہیروشیما ہائی کورٹ نے دسمبر 2012 میں ایک سابق بار میزبان کو سنائی گئی سزائے موت کو برقرار رکھا ہے۔ اس پر 2009 میں صوبہ توتّوری میں دو آدمیوں کے قتل کا مجرم پایا گیا تھا۔
این ٹی وی نے مطابق، توتّوری کی ضلعی عدالت نے 40 سالہ میوکی اوئیتا کو سزائے موت سنائی تھی۔ اس نے 47 سالہ ٹرک ڈرائیور کازومی یابے اور 57 سالہ اسٹور مالک ہیدےکی مارویاما کو قتل کیا تھا۔ عدالت نے کہا، اوئیتا دونوں آدمیوں کی مقروض تھی۔ یابے سمندر میں ڈوب کر مرا جبکہ مارویاما اسی انداز میں دریا میں ڈوب کر مرا۔ پوسٹ مارٹم سے پتا چلا تھا کہ دونوں کو پانی میں جانے سے قبل نشہ آور دوا دی گئی تھی۔
چھ عام ججوں کے ایک پینل نے 75 روزہ مقدمے کے بعد ملزمہ کو قصور وار قرار دیا تھا۔
اوئیتا نے دونوں آدمیوں کو ٹھگنے کا اعتراف کیا تھا تاہم انہیں قتل کرنے سے انکار کیا۔ اس کے وکلاء کا دعویٰ تھا کہ استغاثہ کا کیس صرف واقعاتی شہادتوں پر مبنی ہے۔