ناکام بِٹ کائن ایکسچینج ایم ٹی گاکس کو پرانے ڈیجیٹل بٹوے سے 200,000 بِٹ کائن مل گئے

ٹوکیو: ناکام بِٹ کائن ایکسچینج ایم ٹی گاکس کا کہنا ہے کہ اسے ایک پرانے “ڈیجیٹل بٹوے” سے 200,000 کائن ملے ہیں جن کی مالیت 116 ملین ڈالر ہے۔ فروری میں یہ ایکسچینج بیٹھ گئی تھی اور ممکنہ طور پر نصف ارب ڈالر مالیت کے بِٹ کائن چوری کروا بیٹھی۔

ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی ڈیجیٹل کرنسی ایکسچینج نے پچھلے ماہ جاپان میں دیوالیہ پن کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔ اس نے کہا تھا کہ وہ 850,000 بِٹ کائن گنوا چکی ہے جن کی مالیت موجودہ شرح مبادلہ پر 500 ملین ڈالر (نصف ارب ڈالر) بنتی ہے۔

بِٹ کائن کے قدری اشاریے کائن ڈیسک کے مطابق، نئے دریافت شدہ بِٹ کائن 116 ملین ڈالر مالیت کے ہوں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس دریافت کی اطلاع مقدمے کی نگران عدالت کو کر دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق، “200,000 بِٹ کائن کی موجودگی کو شامل کر کے دیکھا جائے تو مجموعی طور پر غائب ہونے والے بِٹ کائنوں کی تعداد قریباً 650,000 رہ جاتی ہے”۔

ایم ٹی گاکس نے کہا، “غائب ہونے والے بِٹ کائنوں کی ٹھیک ٹھیک تعداد اور ان کے غیاب کی وجوہات اب بھی زیرِ تفتیش ہیں”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.