آئچی: کاریا، صوبہ آئچی کی مقامی حکومت ایک جرات مندانہ مہم چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 11 اپریل سے وہ رات 9 بجے کے بعد بچوں کے اسمارٹ فون اور دیگر موبائل آلات پر پابندی کی مہم چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ٹی بی ایس کے مطابق، حکومت والدین سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ اس غیر لازمی قانون پر تعاون کریں۔ یہ کاریا میں ایلیمنٹری اور جونیئر ہائی اسکول کے طلباء پر لاگو ہو گا۔ اسکول اور والدین و اساتذہ کی تنظیمیں ہر والدین سے کہیں گی کہ وہ رات 9 بجے کے بعد بچوں کو کو اسمارٹ فون دور رکھیں۔ اور جہاں ممکن ہو یقینی بنائیں کہ ان کے بچے نقصان دہ ویب سائٹیں نہیں دیکھ رہے۔
کاریا کے تعلیمی بورڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ پروگرام کا مقصد بچوں کو مصیبت میں پڑنے اور بلیئنگ کا شکار ہونے سے بچانا ہے۔ مثلاً وہ مفت پیغام رسانی ایپس لائن وغیرہ کے ذریعے ان مسائل سے دوچار ہو سکتے ہیں۔