جاپان سیلز ٹیکس اضافے کی تلافی کے لیے مزید محرکاتی پیکج جاری کرنے کے لیے تیار

ٹوکیو: ایک سینئر حکومتی اہلکار کا کہنا ہے کہ اگر سیلز ٹیکس میں اضافے کا اثر توقعات سے بدتر نکلا تو جاپان مزید اقدامات کے لیے تیار ہے۔ ان اقدامات میں بوقتِ ضرورت معیشت کی معاونت کے لیے مزید زری اور مالیاتی محرکات شامل ہوں گے۔

ڈپٹی چیف کیبنٹ سیکرٹری کاتسونوبو کاتو نے رائٹرز کو ایک انٹرویو میں بتایا۔ جاپان تیز مقامی طلب کے باعث مضبوط قدموں پر کھڑا ہے تاہم حکومت 1 اپریل کے سیلز ٹیکس اضافے کے بعد پیش رفتوں کا بغور جائزہ لے گی۔

کچھ تجزیہ نگاروں کو توقع ہے کہ حکومت گرما میں ہی مزید مالی محرکات جاری کر دے گی۔ اس کا مقصد معیشت کو سیلز ٹیکس میں اضافے کے اثرات سے محفوظ بنانا ہو گا۔

کاتو کے خیال میں فی الوقت سیلز ٹیکس اضافے سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے معیشت کو مالیاتی پیکج کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اسے پہلے ہی موجودہ مالی سال کے دوران 5.5 ٹریلین ین کے اخراجات کا اضافی ٹیکہ لگایا جا چکا ہے اور 1 اپریل سے شروع ہونے والے مالی سال میں بھی 96 ٹریلین ین کا ریکارڈ بجٹ بنایا گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.