جبوتی: 2009 میں مارچ کے اواخر میں میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس نے صومالیہ کے پانیوں کے نزدیک بحری قزاقی روکنے کے مشن کا آغاز کیا تھا۔ اور اب اس کو پانچ برس گزر چکے ہیں۔ جاپانی بحریہ کے جوان مسلسل انتہائی تناؤ کے ماحول میں کام کر رہے ہیں۔
ہفتے کو برسی سے قبل ایم ایس ڈی ایف نے پریس کے سامنے آپریشنز کی موجودہ صورتحال پیش کی۔
پانچ برس قبل ایم ایس ڈی ایف نے صومالیہ کے ساتھ پانیوں میں آپریشن شروع کیا تھا۔ تب سے قزاقی سے ہونے والے نقصانات میں بہت زیادہ کمی ہو چکی ہے۔
تاہم قزاق ایک ہمیشہ موجود رہنے والا خطرہ ہیں اس لیے ایم ایس ڈی ایف کا آپریشن جاری ہے۔
ایم ایس ڈی ایف کا جبوتی میں واقع اڈا بیرونِ ملک سیلف ڈیفنس فورس کا پہلا فوجی اڈا بھی ہے۔ اس اڈے کو آئندہ برسوں میں عالمی امن آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
توقع ہے کہ صومالیہ میں جاری آپریشن جاپان کی “امن کے لیے پہل کارانہ تعاون” نامی پالیسی کے لیے ایک علامتی کردار بھی ادا کر سکتا ہے۔