پولیس کو کال کر کے کسی کو قتل کی دھمکی، چیبا میں آدمی گرفتار

چیبا: چیبا کی صوبائی پولیس نے ہفتے کو کہا کہ انہوں نے ایک 64 سالہ بے روزگار شخص کو حراست میں لیا ہے۔ اس پر ایک قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔ اس شخص نے ہنگامی نمبر پر کال کر کے کہا تھا “میں کسی کو قتل کرنے جا رہا ہوں”۔

پولیس کے مطابق، مشتبہ کی شناخت تائیسےئی ناکاؤ کے طور پر ہوئی ہے۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ اس پر سروس انڈسٹری کی ایک 43 سالہ واقف کار خاتون کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

خبروں کے مطابق، ناکاؤ نے جمعے کو صبح 9:30 بجے ناریتا میں اپنے مکان سے پولیس کو کال کی۔ ایک گھنٹے بعد اس نے پولیس کو ایک بار پھر ایک پبلک فون سے کال کی اور کہا کہ وہ خود کو حوالہ قانون کرنا چاہتا ہے۔ اس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کی کار سے ایک 30 سینٹی میٹر پھل والا خنجر برآمد کر لیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.