مئے: پیر کی صبح تسو، صوبہ مئے میں ایک منی وین ٹریفک اشاروں پر انتظار میں کھڑے ٹرک کے پیچھے جا ٹکرائی۔ اس واقعے میں دو شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق، یہ حادثہ صبح 2:40 پر نیشنل روٹ نمبر 23 کاواگیچو، تسو میں پیش آیا۔ فوجی ٹی وی نے پولیس کے حوالے سے خبر دی کہ ٹرک ایک ٹریفک اشارے پر رکا ہوا تھا۔ اسی وقت پانچ افراد کو لیے ایک منی وین آئی اور اس کے پیچھے ٹکر دے ماری۔
پولیس نے کہا، 22 اور 16 سال کے دو مسافر ہلاک ہو گئے جبکہ 22 سالہ ڈرائیور اور دو دیگر مرد مسافروں کو زخم آئے۔ ٹریک ڈرائیور زخمی نہیں ہوا۔
پولیس نے کہا کہ حادثے کے وقت حدِ بصارت ٹھیک تھی۔ تاہم منی وین کا ڈرائیور اپنے زخموں سے صحتیاب ہو گیا تو وہ مزید جاننے کے لیے اس سے پوچھ گچھ کریں گے۔