گونما: تاکاساکی، صوبہ گونما میں پولیس نے پیر کو علی الصبح ایک 56 سالہ شخص کو حراست میں لیا۔ اس مکان کا محاصرہ اتوار کی رات شروع ہوا تھا۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ پولیس نے اتوار کو رات 11 بجے ایک لڑکی کی کال وصول کی۔ اس نے بتایا کہ اس کا باپ تشدد پر اترا ہوا ہے۔ پولیس موقع کی جانب بھاگی۔ وہاں شوجی اوئیکی نامی اس شخص نے انہیں بتایا کہ اس نے اپنی بیوی کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور اس نے چاقو سے اسے قتل کرنے کی دھمکی دی۔
مکان کا محاصرہ پیر کو صبح 7 بجے تک جاری رہا جب اوئیکی نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ اس کی بیوی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔
پولیس نے کہا کہ اتوار کی رات کال کر کے اطلاع دینے والی بیٹی کال کے فوراً بعد مکان سے نکل بھاگی تھی۔