جاپان نے یوکرائن کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی امداد کی تصدیق کر دی

ٹوکیو: ٹوکیو میں حکومت نے منگل کو کنفرم کیا کہ جاپان یوکرائن کو 1.5 ارب ڈالر کی مالی امداد دے گا۔ یاد رہے کہ امیر ممالک کا گروپ جی سیون روس کو اراکین کی فہرست سے نکال چکا ہے۔

وزیرِ اعظم شینزو آبے نے اس رقم کا اعلان کیا۔ اسی موقع پر وہ اور ساتھی عالمی رہنماؤں بشمول امریکی صدر باراک اوباما نے سوشی میں جی 8 کے اجلاس کی منسوخی کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ اسے جی 7 کی تقریب سے بدل دیا جائے گا جس میں ماسکو شامل نہیں ہو گا۔

آبے نے کہا، “یہ انتہائی اہم ہے کہ عالمی برادری میں سے ہر ملک معاونت مہیا کرے۔ تاکہ یوکرائن اپنا معاشی استحکام پھر سے حاصل کر سکے۔ اسے سیاسی ابتری کے دوران سخت اقتصادی صورتحال کا سامنا ہے”۔

تاہم کریمیا کے معاملے پر پوتن کو تنہا کرنے سے جزائری تنازعے کے معاملے پر ہونے والی پیش رفت بھی پٹڑی سے اترنے کا خدشہ ہے۔ ٹوکیو اور ماسکو کے اس تنازعے نے انہیں دوسری جنگِ عظیم کی عداوتوں کے بعد باضابطہ طور پر امن معاہدے پر دستخط سے روکا ہوا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.