فوکوشیما پلانٹ پر پانی کو آلودگی سے پاک کرنے والا نظام ایک بار پھر بند

ٹوکیو: جاپان کے تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے آپریٹر نے منگل کو کہا کہ اس نے ایک کلیدی صاف کرنے والا نظام بند کر دیا ہے۔ یہ نظام چند ہی گھنٹے قبل چلایا گیا تھا اور تابکاری سے آلودہ پانی کو صاف کرنے کے کام آتا ہے۔

پیر کو رات گئے کارکنوں نے ایک ٹینک میں سے رساؤ “قطرہ قطرہ” نکلتا ہوا دیکھا۔ اس کے بعد ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) نے اعلی مائع عمل کاری نظام (اے ایل پی ایس)کو بند کر دیا۔

کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا، خیال ہے کہ قریباً آٹھ لیٹر آلودہ پانی باہر خارج ہوا۔ اس نے اضافہ کیا کہ فوری طور پر کوئی حفاظتی خدشہ درپیش نہیں تھا چونکہ پانی کو واپس اکٹھا کر لیا گیا۔

نظام کو دوبارہ معطل کرنے سے صرف چھ گھنٹے قبل مسائل زدہ آپریٹر نے اس نظام کی تین میں سے دو لائنیں دوبارہ چلائی تھیں۔ یہ نظام جاپان کے 2011 کے تباہ کن زلزلے و سونامی سے متاثرہ ری ایکٹروں کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے استعمال شدہ پانی کو تابکاری سے پاک کرنے کے کام آتا ہے۔

ٹیپکو نے بدھ کو ایک نقص دریافت کیا تھا جس کے بعد سارا نظام بند کر دیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.