یوکوہاما: یوکوہاما کی ضلعی عدالت نے ایک 3 سالہ بچے کی ہلاکت پر ایک کنڈرگارٹن استانی کو غفلت کی قصوروار پایا ہے۔ یہ بچہ جولائی، 2011 میں یاماتو، صوبہ کاناگاوا میں ایک سوئمنگ پول میں ڈوب گیا تھا۔
ٹی بی ایس نے اس سلسلے میں منگل کو خبر دی۔ مدعا علیہ 23 سالہ یوکئے تائیرا کو حکم دیا گیا کہ وہ تاکاہیرو ایرئے کی موت پر 500,000 ین بطور زرِ تلافی ادا کرے۔ تائیرا حادثے کے وقت بچے کی استانی تھی۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تائرا نے کنڈرگارٹن اساتذہ کے بنیادی قواعد توڑے۔ اور کہا کہ وہ بچوں کو پول میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے مناسب تربیت یافتہ نہیں تھی۔ عدالت نے کہا کہ مستقبل میں اس معاملے کا خیال رکھا جانا چاہیئے۔