جاپان-امریکہ نے ہیگ سربراہ ملاقات میں ایٹمی معاہدے کا اعلان کر دیا

دی ہیگ، نیدرلینڈز: پیر کو عالمی سطح پر ایٹمی دہشت گردی کے خدشے کو لگامیں ڈالنے کے لیے ایک بڑی عالمی سربراہ ملاقات شروع ہوئی۔ اسی موقع پر جاپان نے عہد کیا کہ وہ امریکہ کو 315 کلوگرام سے زائد اسلحہ بنانے کے قابل پلوٹونیم اور انتہائی افزودہ یورینیم واپس کر دے گا۔

2009 میں صدر باراک اوباما نے ایک تاریخی اہمیت کا حامل خطاب کیا تھا۔ اس میں انہوں نے کہا تھا کہ غیر تحفظ یافتہ ایٹمی مواد “عالمی سلامتی کے لیے فوری ترین اور شدید خطرے” کا حامل ہے۔ اس کے بعد ایٹمی سلامتی سربراہ ملاقات کے سلسلے کا یہ تیسرا اجلاس تھا۔

امریکی اور جاپانی اہلکاروں نے دی ہیگ، نیدر لینڈز میں دو روزہ سربراہ ملاقات کے موقع پر اس معاہدے کا اعلان کیا۔ یہ اس ملاقات کا پہلا اہم بریک تھرو بھی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.