ٹوکیو: اے کے بی 48 کی 25 سالہ گلوکارہ یوکو اوشیما جون میں گروپ سے “فارغ التحصیل” ہو جائیں گی۔ اور اپنا فلمی کیرئیر جاری رکھیں گی۔ وہ ناؤکی انعام یافتہ مصنف میتسویو تسونودا کے ناول پر مبنی فلم “کامی نو تسوکی” میں جلوہ گر ہوں گی۔ اس کی ہدایات دائی ہاچی یوشیدا نے دی ہیں۔
اس کہانی میں ریکا اومےزاوا نامی بینک کلرک کا کردار رئے میازاوا نے ادا کیا ہے۔ یہ کلرک بینک میں سے بڑے پیمانے پر رقم کا غبن کرتی ہے۔ اوشیما اومےزاوا کے ہمراہ کام کرنے والی معاون کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ ٹی وی آساہی کے مطابق، ان کا کردار اصلی ناول میں ظاہر نہیں ہوتا۔
اوشیما پہلے ہی اداکارہ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا “یہ کردار کیسے ادا کرنا چاہیئے، اس پر سوچ بچار کرنا ایک دلچسپ کام تھا”۔
یہ فلم اگلے برس جاری کی جا رہی ہے۔