مہلک بس حادثے پر ڈرائیور کو ساڑھے نو برس کی جیل

مائےباشی: مائےباشی، صوبہ گونما کی ضلعی عدالت نے ایک مہلک حادثے میں ملوث بس ڈرائیور کو 9 برس اور 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ 29 اپریل، 2012 کو ہونے والے اس حادثے میں نو لوگ ہلاک اور 39 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ٹی وی آساہی نے بدھ کو خبر دی، مدعا علیہ کازان کونو کو 20 لاکھ ین کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

کونو رات کے وقت ٹوکیو ڈزنی لینڈ جانے والی ایک بس ڈرائیو کر رہا تھا۔ یہ بس فوجیوکا، صوبہ گونما میں ایک ہائی وے پر تصادم کا شکار ہو گئی تھی۔ 45 سالہ کونو نے ڈرائیونگ کے دوران اونگھ آنے کا اعتراف کیا تھا۔

سزا کا فیصلہ سناتے ہوئے صدر منصف میتسوآکی تاکایاما نے کہا کہ کونو بلا آرام ڈرائیو جاری رکھنے پر قابلِ مواخذہ تھا۔ حالانکہ اسے معلوم بھی تھا کہ اسے نیند آ رہی ہے۔

بس کمپنی رکوئنتائی کے صدر 56 سالہ یومی ہیدے ہاریو کو بھی حادثے کے بعد حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس نے کونو کو کمپنی کا نام استعمال کرنے اور پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت دی تھی۔ ان پرمٹوں کے ذریعے وہ چینی سیاحوں کے لیے غیر قانونی بس ٹور چلاتا تھا جو کہ روڈ ٹرانسپورٹیشن قانون کی خلاف ورزی تھی۔ اس قصور پر ہاریو کو معطل شدہ سزا سنائی گئی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.