فوکوشیما کے ماہی گیروں نے زمینی پانی سمندر کو موڑنے کی اجازت دے دی

ٹوکیو: تباہ شدہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے قریب کام کرنے والے ماہی گیروں نے منگل کو اجازت دے دی کہ مرکز کے اردگرد واقع غیر آلودہ زمینی پانی سمندر میں پھینکا جا سکتا ہے۔ یہ بات ماہی گیر یونین کے ایک اہلکار نے بتائی۔ یہ پیش رفت پلانٹ آپریٹر کے لیے ایک نایاب فتح ہے۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کو (ٹیپکو) سائٹ پر تابکار پانی کو قابو میں رکھنے کی کوششوں میں ہے۔ کمپنی قریباً دو برسوں سے مقامی ماہی گیروں سے درخواست کرتی آ رہی ہے کہ “زیرِ زمین پانی کے بائی پاس” کی اجازت دیں۔

ٹیپکو نے فوکوشیما پلانٹ پر ایک ہزار ٹینک تعمیر کیے ہیں جن میں 431,000 ٹن سے زائد تابکار پانی ذخیرہ ہے۔ ان ٹینکوں کی قریباً 90 فیصد گنجائش پہلے ہی تابکار پانی سے پُر ہو چکی ہے۔

ٹیپکو روزانہ 100 ٹین زمینی پانی ری ایکٹر کی عمارات تک پہنچنے سے قبل ہی بائی پاس کر کے اسے سمندر میں خارج کرے گا۔ یہ پانی تباہ شدہ پلانٹ میں رس رس کر جمع ہو جاتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.