ٹوکیو: ٹوکیو سے تعلق رکھنے والی ناکام شدہ بِٹ کائن ایکسچینج نے بدھ کو باضابطہ طور پر فوجداری تفتیش کی تصدیق کی۔ اس نے کہا کہ وہ “بِٹ کائن کے غیاب کے معاملے پر” پولیس کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ان کی مالیت حالیہ قیمتوں کے حساب سے 490 ملین ڈالر بنتی ہے۔
ایم ٹی گاکس نے ویب سائٹ پر ایک مختصر بیان جاری کیا۔ اس میں کہا گیا کہ اس نے اندراجات اور دستاویزات ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کو جمع کروائی ہیں۔ یہ دستاویزات اس کی سول بحالی کی درخواست کے ساتھ جمع کروائی گئیں۔ پولیس کے ایک ترجمان نے تبصر سے انکار کیا اور کہا کہ کسی قسم کے اعلان کا منصوبہ نہیں ہے۔
فوری طور پر واضح نہیں تھا کہ پولیس گمشدہ فنڈز کے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے یا نہیں۔ ایم ٹی گاکس کی ہیلپ لائن پر موجود ایک نمائندے نے رائٹرز کو بتایا کہ ایکسچینج “دو روز سے” پولیس کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ ایم ٹی گاکس کے وکلاء فوری طور پر تبصرے کے لیے دستیاب نہیں تھے۔
جمعے کو عدالت کا متعین کردہ ایک منتظم ایم ٹی گاکس کے ایک ماہ طویل جائزے کے بعد اپنی رپورٹ پیش کرنے جا رہا ہے۔ اس میں تعین کیا جائے گا کہ ایکسچینج کو بحال کیا جائے یا اسے تحلیل کر دیا جائے۔