ٹوکیو: حکومت نے جمعے کو کہا، جاپانی سیارے سے پتا چلا ہے کہ آسٹریلیا کے قریب سمندر میں 10 اجسام تیر رہے ہیں۔ جو “اغلب ترین امکان” کے مطابق ملائشیا ائیر لائنز کی پرواز 370 سے تعلق رکھتے ہیں۔
کابینہ کے سیاروی انٹیلی جنس مرکز کے مطابق، یہ اجسام پرتھ کے جنوب مغرب میں قریباً 2500 کلومیٹر دو واقع پانیوں میں دیکھے گئے۔
یہ تصاویر بدھ کو جاپان کے “معلومات حاصل کرنے والے” سیارے نے کھینچیں۔
سرکاری دفتر کے اہلکار شینی چیرو ماکی نے کہا، “یہ اسی علاقے کے قریب ہے جہاں قبل ازیں دوسرے سیاروں نے بھی اجسام کا سراغ لگایا تھا”۔
انہوں نے کہا، ان کے مقام اور دیگر دریافتوں سے قربت کو دیکھیں تو انتہائی غالب امکان ہے کہ اجسام لاپتہ ایم ایچ 370 سے تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا، جاپان نے مقام اور دیگر معلومات ملائیشی حکومتی کو مہیا کی ہیں۔ تاہم اس نے سلامتی وجوہات کی بناء پر سیٹلائٹ تصاویر ملائشیا یا پریس کو جاری نہیں کیں۔