ایک یک جہتی ایٹم بم کے متاثرین کے ساتھ ، ھیروشیما کی دو عورتیں انٹرنٹ کے استعمال سے اس بات کی کوشش کر رهی هیں که بم کے متاثرین کو بھلا ناں دیا جائے ، ١٩٤٥ کے بم متاثرین کے ساتھ ان کے دکھوں اور اذیت کی یادوں میں شامل هونا ، ان کا مقصد ہے ـ
ہیروشیما شہو کی مینامی(جنوبی) وارڈ کی رھائیشی ماتسوبارا می یو کو نے انٹر نیٹ پر ایک ویب سائیٹ انگرزی اور جاپانی زبانوں میں بنائی ہے ـ
جس کو “The Spirit of Hiroshima.”یا ہیروشیما کی روح کا نام دیا گيا هے ـ کئی سالوں سے٧٦ ساله ماتسوبارا نےاپنی خراب صحب کی بنا پر اس سائیٹ پر چند هی چیزوں اپ لوڈ کی تھیں لیکن جب اس علاقے میں ایک کمپنی ورکر ٣٥ ساله کھاندا چی اے کو اس کے ساتھ شامل هوئی ہے تو اس کی مدد سے اس سائیٹ کو ترقی دینے کا پروگرام ہے ـ
ماتسبارا س وقت ١٢ سال کی عمر کی تھی تب چھ آگست والا ایٹم بم گرایا گیا ، ماتسبارا اس وقت گراؤنڈ زیرو سے ڈیڑھ کلومیٹر هی دور تھی ـ اس نے ١٩٩٧ میں اپنی کہانی انگریزی ميں انٹر نٹ کی اک سائٹ پر لانچ کی تھی ، مارسبارا کا کہنا ہے که ایٹم بم کے متاثرین اب بہت زیادھ عمر کے هیں ، اور میں بہت مشکور هوں که کوئی هے جو هماری سوچوں کو الفاظ دے گا ، یا ان کو اگے کے لوگوں کو سنائے گا ،ماتسبارا اور کھاندا کی بنائی ویب سائٹ کے انگریزی والے پیچ کا ایڈریس مندرجه ذیل ہے
http://www.hiroshima-spirit.jp/en/index.php
یا پھر یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے هیں