امریکی وزیرِ دفاع چین، جاپان کے دورے پر روانہ

واشنگٹن: پینٹاگون کے سربراہ چک ہیگل اس ہفتے چین اور جاپان کا دورہ کریں گے۔ اس سے قبل وہ ہوائی میں ایشیائی وزرائے دفاع کے اجلاس کی میزبانی کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹوکیو اور بیجنگ کے درمیان متنازعہ جزیروں کی لڑی پر کشیدگی بڑھی ہوئی ہے۔

بیجنگ نے جنوبی بحر چین اور مشرقی بحر چین پر وسیع تر علاقائی دعوے کیے ہیں۔ انہیں واشنگٹن اور اس کے علاقائی اتحادی بشمول جاپان نہیں مانتے۔

ٹوکیو کے زیرِ انتظام جزائر پر بیجنگ بھی دعویٰ کرتا ہے اور کبھی کبھار ملکیت جتانے کے لیے اپنے جہاز یا طیارے بھی اس علاقے میں بھیجتا رہتا ہے۔ یہ جزائر جاپان میں سینکاکو اور چین میں دیاؤیو کہلاتے ہیں۔

واشنگٹن جاپان اور جنوبی کوریا کے درمیان تلخی کم کرنے کا متمنی رہا ہے۔ یہ دونوں ممالک امریکی مفادات کے لیے اہم ترین اتحادی سمجھے جاتے ہیں۔ امریکہ علاقے میں شمالی کوریا کے ممکنہ خطرے اور چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت کا تدارک کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

جاپان کے بعد ہیگل چین جائیں گے۔ 2013 میں وزیرِ دفاع مقرر ہونے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.