ٹوکیو: این ٹی ٹی ڈوکومو 31 مارچ سے آٹھ ممالک اور علاقہ جات میں عازمِ سفر ممبران کے لیے ایل ٹی ای رومنگ مہیا کرے گا۔ ان میں مین لینڈ امریکہ اور ہوائی، ہانگ کانگ، فرانس جیسے مقامات بھی شامل ہیں۔
موجودہ فلیٹ ریٹ ڈیٹا پلان اس سروس پر بھی لاگو ہوں گے۔ اس سے ڈوکومو کے صارفین کو بیرونِ ملک انتہائی تیز ایل ٹی ای موبائل نیٹ ورکس کی قابلِ بھروسہ رومنگ حاصل ہو گی۔
ڈوکومو نے کہا کہ وہ اپنی عالمی ایل ٹی وی کوریج بڑھانے پر کام جاری رکھے گا۔ وہ مزید غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ حصہ داری کر کے اپنے موبائل تجربے کو مزید بہتر بنائے گا۔ تاکہ جاپان کے سرکردہ صارفین کے گروہ کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانی اور اطمینان مہیا کیا جا سکے۔