دور دراز مرجانی جزیرے پر پشتہ الٹنے سے 5 ہلاک، 2 لاپتہ

ٹوکیو: جاپانی کوسٹ گارڈ نے کہا، اتوار کو پانچ کارکن ہلاک اور دو لاپتہ ہو گئے۔ ایک دور دراز کے مرجانی جزیرے پر ایک لکڑی کا پشتہ بجرے سے اتارتے وقت الٹ گیا جس سے یہ ہلاکتیں ہوئیں۔ وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔

اوکیتونوری مرجانی جزیرہ ڈگلس ریف کے نام سے بھی مشہور ہے اور یہ ٹوکیو کے جنوب میں 1700 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یہ جاپانی علاقے کا جنوبی ترین مقام ہے۔

ان جزائر پر چین کے ساتھ تنازعہ ہے۔ چین کہتا ہے کہ یہ جزائر صرف چٹانوں کا مجموعہ ہیں اور نہیں جاپان کے 200 بحری میل کے خصوصی اقتصادی علاقے میں شامل نہیں کیا جانا چاہیئے۔

سرکاری ٹی وی این ایچ کے نے خبر میں بتایا، کارکن ہفتے کو علی الصبح جزیرے کے ساحل کے تحفظ کے لیے اقدامات کر رہے تھے جب لکڑی کا پشتہ الٹ گیا۔

ایک مقامی کوسٹ گارڈ اہلکار نے کہا کہ 16 کارکن اس مقام پر کام کر رہے تھے اور نو مصدقہ طور پر محفوظ رہے۔ اس نے اضافہ کیا کہ فوری طور پر حادثے کی مزید تفصیلات دستیاب نہیں تھیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.