موسمیاتی تبدیلی سے جنگ، بھوک اور سیلاب کے خطرے میں اضافہ: اقوامِ متحدہ کی رپورٹ

یوکوہاما: اقوامِ متحدہ کے ماہرین کے ایک پینل نے پیر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر ایک سنگِ میل کی حیثیت کی حامل رپورٹ شائع کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس صدی میں گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج سے تنازعات، بھوک، سیلابوں اور بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا خطرہ بڑھے گا۔

اس نے کہا، اگر اسے ٹھیک نہ گیا گیا تو گرین ہاؤس گیسیں املاک اور ماحول کو تباہی اور ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے اخراجات کی صورت میں کئی ٹریلین ڈالر کا نقصان کریں گی۔ اس نے اضافہ کیا کہ درجہ حرارت میں ہر درجہ اضافے سے اس کا اثر بھی بڑھتا چلا جائے گا۔

یہ رپورٹ بین الحکومتی موسمیاتی تبدیلی کے پینل کی جانب سے پانچویں جانچ پڑتال کا دوسرا باب ہے۔ یہ پینل 1988 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کا مقصد حکومتوں کو غیر جانبدار، سائنس پر مشتمل رہنمائی مہیا کرنا ہے۔

نئی دستاویز کی نقاب کشائی یوکوہوما میں ایک پانچ روزہ اجلاس کے بعد کی گئی۔ یہ رپورٹ پینل کی جانب سے اب تک کا شدید ترین انتباہ ہے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی کے شدید مضمرات سے آگاہ کرتی ہے اور علاقائی سطح پر اثرات کا پہلی کسی بھی رپورٹ کے مقابلے میں تفصیلی جائزہ لیتی ہے۔

اس نے کہا، موسمیاتی تبدیلی سے ہنگامہ اور تنازعات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس سے نئے ناقابلِ رہائش علاقے پیدا ہوں گے جس سے نقل مکانیاں ہوں گی۔ اور لوگ پانی اور خوراک کی تلاش میں گھر سے بے گھر ہوں گے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.