ٹوکیو: جاپان کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے پیر کو کہا، تلاش ٹیمیں آٹھ چینی ملاحوں کی لاشیں تلاش کرنے کے لیے ایک ریموٹ کنٹرولڈ آبدوز استعمال کر رہی ہیں۔ یہ افراد خلیج ٹوکیو میں دو جہازوں کے درمیان تصادم سے لاپتہ ہو گئے تھے۔
امدادی کارکنوں نے جہاز سے ایک 23 سالہ چینی شخص کی لاش بازیافت کی۔ یہ جہاز 100 میٹر گہرے پانی میں پڑا ہے۔ اہلکار نے کہا کہ یہ اس ماہ کے اوائل میں ہونے والے حادثے کی دوسری مصدقہ موت ہے۔
پانامہ کے جھنڈے کا حامل بیگل سوم نامی 12,630 ٹن وزنی جہاز اسٹیل کی کوائل لے جا رہا تھا۔ وہ 18 مارچ کو خلیجِ ٹوکیو میں جنوبی کوریا میں رجسٹر شدہ پیگاسس پرائم کے ساتھ ٹکرا کر ڈوب گیا۔
بیگل سوم پر سوار 20 رکنی چینی عملے میں سے 12 افراد کو بعد ازاں امداد پہنچائی گئی تھی۔ امدادی کارکنوں نے آبدوز کے ریموٹ کنٹرول بازوؤں کو استعمال کر کے لاش کو پانی سے باہر نکالا۔
7406 ٹین وزنی پیگاسس پرائم کے چھ رکنی کوریائی اور آٹھ رکنی برمی عملے میں سے اکثر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔