امریکہ کو ٹی ٹی پی میں بریک تھرو کے لیے لچک دکھانی چاہیئے، جاپان

واشنگٹن؛ جاپان کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بحر الکاہل میں ایک تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں بروقت بریک تھرو کا حصول امریکی لچک کے بغیر مشکل ہے۔ اگر اگلے ماہ صدر باراک اوباما کے ایشیائی دورے سے قبل معاہدہ مکمل کرنا ہے تو واشنگٹن کو لچک دکھانا پڑے گی۔

جاپان کے نائب تجارتی مذاکرات کار ہیروشی اوئے نے نامہ نگاروں کو بتایا، دونوں اطراف نے اس ہفتے ٹرانس پیسفک پارٹنر شپ (ٹی پی پی) مذاکرات میں “بہت سست لیکن ثابت قدم پیش رفت” دکھائی ہے۔

اوئے سے پوچھا گیا کہ 22 اپریل کو اوباما کے جاپان اور دیگر ایشیائی ممالک کے دورے سے قبل بریک تھرو کیسے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ “مشکل” ہو گا۔

انہوں نے کہا، “بریک تھرو ممکن بنانے کے لیے امریکہ کو لچک دکھانی چاہیئے”۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اوباما کے دورے سے قبل مزید بات چیت کے لیے جاپان آئیں گے۔

امریکہ چاہتا ہے کہ جاپان اپنے چاول، بڑا گوشت اور خنزیر کا گوشت، دودھ کی مصنوعات اور شکر کے شعبے کھول دے۔ جبکہ جاپان امریکی وعدوں کا ٹائم ٹیبل چاہتا ہے کہ مسافر کاروں پر 2.5 فیصد درآمدی ڈیوٹی اور ہلکے ٹرکوں پر 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی کب ختم ہو گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.