عوامی بیت الخلاء سے 900 ٹوائلٹ رول چوری، توکوشیما شہر نے ٹوائلٹ پیپر چوروں کے خلاف اعلانِ جنگ کر دیا

ٹوکیو: توکوشیما شہر کے سٹی ہال کے بیت الخلاؤں سے پچھلے تین برس کے دوران قریباً 900 ٹوائلٹ پیپر رول چوری ہو چکے ہیں۔ مستقبل قریب میں اس رجحان میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔

سٹی ہال کے صفائی کے عملے نے 2010 میں نوٹ کرنا شروع کیا تھا کہ ٹوائلٹ رول غائب ہو رہے ہیں۔ اس لیے انہوں نے ان کی تعداد کا حساب رکھنا شروع کر دیا۔

کاغذ کی چوری روکنے کے لیے شہری اہلکاروں نے ہر بیت الخلاء میں بورڈ لٹکانے شروع کر دئیے۔ ان میں انتباہ کیا گیا کہ ٹوائلٹ رول کی چوری شاید بے ضرر سا کام لگتا ہو لیکن اسے پھر بھی چوری ہی سمجھا جاتا ہے۔ اور اس کی سزا 10 سال کی جیل یا 50,000 ین تک جرمانہ ہے۔

ان انتباہات کو نظر انداز کرنے والے اب بھی گھر لے جا کر ان ٹوائلٹ رولز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن اب جیسے ہی کوئی ٹوائلٹ رول بیت الخلاء سے باہر آتا ہے اور دوبارہ استعمال کے لیے ریک میں رکھا جاتا ہے، تو اس پر چوڑائی کے رخ پر مہر لگا دی جاتی ہے۔ “توکوشیما شہر کی ملکیت” نامی مہر سے واضح ہو جاتا ہے کہ رول کہاں سے آیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.