ٹوکیو: دی ہیگ معاہدہ رکن ممالک پر شرط عائد کرتا ہے کہ بچوں کو انہیں ممالک کو واپس کیا جائے جہاں وہ عموماً رہتے تھے۔ یہ معاہدہ منگل سے جاپان میں نافذ العمل ہو گیا۔
دائت نے پچھلے برس بچوں کے اغوا پر اس عالمی معاہدے کی منظوری دی تھی۔ امریکہ اور دوسرے مغربی ممالک کئی عشروں سے اس حوالے سے دباؤ ڈالتے رہے ہیں۔
جاپان بڑے صنعتی ممالک کے گروپ ایٹ کا اکلوتا رکن تھا جس نے 1980 کے ہیگ معاہدے کو منظور نہیں کیا تھا۔
یہ معاہدہ 16 برس سے کم عمر بچوں پر لاگو ہوتا ہے۔ اس کے تحت وزارتِ خارجہ میں ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جائے گا۔ یہ ادارہ ایسے بچوں کا سراغ لگانے کا کام سنبھالے گا جنہیں بین الاقوامی شادی ٹوٹنے کے بعد ماں یا باپ اٹھا لائے ہیں۔ یہ ادارہ والدین کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ تنازع رضاکارانہ طور پر حل کر لیں۔
اگر مشاورت ناکام ہوئی تو ٹوکیو اور اوساکا میں فیملی عدالتیں فیصلے جاری کریں گی۔