فوکوشیما کے قریبی قصبے کے رہائشیوں کو واپس جانے کی اجازت

تامورا: جاپان میں فوکوشیما کی ایٹمی آفت کو تین برس سے زائد گزر چکے ہیں۔ اور اب پہلی مرتبہ کھنڈر شدہ پلانٹ کے مضافاتی 20 کلومیٹر کے علاقے میں ایک چھوٹے سے ضلع کے رہائشیوں کو گھر واپسی کی اجازت ملنے والی ہے۔

تامورا کا میاکوجی نامی علاقہ مارچ 2011 سے بیشتر رہائشیوں کے لیے داخلہ بند تھا۔ اس وقت حکومت نے تباہ کن زلزلے اور سونامی سے ایٹمی بجلی گھر پر پیدا شدہ تہرے پگھلاؤ کے بعد انخلا کا حکم دیا تھا۔

تامورا شہر میں فروری کے نتائج کے مطابق، میاکوجی کے منتخب نگران مقامات پر تابکاری کے درجات 0.11 مائیکرو سیورٹس سے 0.48 مائیکرو سیورٹس فی گھنٹہ تھے۔

یہ مقدار وسطی ٹوکیو میں پیر کو ناپے گئے درجات سے زائد تھی جو 0.034 مائیکرو سیورٹس فی گھنٹہ رہے۔ تاہم یہ ڈینور میں 0.2 مائیکرو سیورٹس کے قریب پسِ پردہ تابکاری سے تقابل پذیر تھے۔ ٹوکیو سے نیو یارک تک ایک عام تجارتی پرواز مسافروں کو قریباً 10 مائیکرو سیورٹس تابکاری کی زد میں لے کر آتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.