امیگریشن سنٹر پر دو حراستی ہلاک

ٹوکیو: ایک اہلکار نے پیر کو کہا، وسطی جاپان کے ایک امیگریشن سنٹر میں ویک اینڈ کے دوران دو حراستی ہلاک ہو گئے۔ اس سے چند ہی ماہ قبل اسی مرکز میں ایک اور آدمی ہلاک ہوا تھا۔

شمال مشرقی ٹوکیو میں اوشیکو کے امیگریشن سنٹر کی ایک ترجمان خاتون نے اے ایف پی کو بتایا، 30 کے پیٹے میں ایک ایرانی شخص کو جمعے کو ڈنر پر اُچھو لگ گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ اسے ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ ہفتے کی سہ پہر چل بسا۔

ترجمان خاتون نے کہا، ہفتے کی صبح 40 کے پیٹے میں ایک کیمرونی شخص کو اس کے سیل میں میں بے ہوش پایا گیا۔

انسانی حقوق کے کارکن کہتے ہیں کہ جاپان کے حراستی مراکز میں حالات برے ہوتے ہیں اور بدسلوکی کے الزامات غالب ہیں۔

پچھلے برس اکتوبر میں ایک سیاسی پناہ کا متلاشی گِر کر جان دے بیٹھا تھا۔ یہ شخص میانمار کے روہنگیا نسلی گروہ سے تعلق رکھتا تھا۔ اس وقت اوشیکو امیگریشن سنٹر کا عملہ معالج کو بلانے میں ناکام رہا چونکہ ڈاکٹر مبینہ طور پر لنچ کر رہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.