فوکوشیما کے قصبے میں واپسی پر خاندان تقسیم

تامورا: منگل کو جاپان میں لوگوں نے تین برس قبل پہلی مرتبہ گھر واپس آنا شروع کیا۔ یہ ایک چھوٹا سا علاقہ ہے جہاں سے فوکوشیما آفت کے بعد انخلا ہوا تھا۔ تاہم خاندان اس حوالے سے تقسیم کا شکار ہیں اور تابکاری و ملازمت کے کم تر مواقع نے بہت سے لوگوں کو اپنے آبائی علاقے سے دور رکھا ہے۔

اکا دکا واپسیاں نہ صرف اس جنگل زدہ قصبے میں لوگوں کی واپسی کی خواہش کی عکاسی کرتی ہیں۔ بلکہ معمول کی جانب واپسی میں حائل مشکلات کو بھی ظاہر کرتی ہیں۔

69 سالہ کیمیکو کویاما نے کہا “ہمارے بہت سے دوست اور پڑوسی واپس نہیں آئیں گے”۔ وہ اپنے بڑے سے فارم ہاؤس پر واپس لوٹی ہیں جہاں وہ 50 برس سے رہائش پذیر تھیں۔ ان کے خاوند 72 سالہ توشیو چھت پر ایک ٹیلی وژن انٹینا ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

“ملازمتیں نہیں ہیں۔ یہ تکلیف دہ ہے اور نوجوان تابکاری سے خوفزدہ ہیں،” انہوں نے کہا۔ “میری بیٹی تابکاری کی وجہ سے ہمارے پوتوں کو نہیں لے کر آتی۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.