14 افراد نے گورا کرنے والی کریم سے جلدی مسائل پر کانیبو پر مقدمہ کر دیا

ٹوکیو: بدھ کو 14 مردوں اور خواتین نے کاسمیٹکس ساز کانیبو کے خلاف ایک مقدمہ دائر کیا۔ ان سب کو مقبول عام گورا کرنے والی کریموں میں ایک کیمیائی جزو کی وجہ سے جلد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سانکےئی شمبن نے کہا، مدعیوں کی عمر 30 سے 70 کے درمیان ہے۔ انہوں نے شیزوؤکا کی ضلعی عدالت میں مقدمہ دائر کیا اور 70 ملین ین کے ہرجانے کا مطالبہ کیا۔ مصنوعات کی ذمہ داری کا قانون ایک فرد کے لیے زرِ تلافی کی حد 5 ملین ین تک مقرر کرتا ہے۔

یہ مقدمہ کریموں کے معاملے پر پہلا قانونی اقدام ہے۔ ان کریموں میں مسائل کی وجہ سے پچھلے گرما میں جاپان میں 15,000 سے زائد لوگوں کی جلد پر داغ پڑ گئے تھے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.