ویانا: اقوامِ متحدہ کے سائنسدانوں نے بدھ کو کہا، جاپان کی فوکوشیما ایٹمی آفت سے لوگوں میں 1986 کے چرنوبل حادثے کی طرح سرطان کی شرح بڑھنے کا امکان نہیں ہے۔ تاہم زیادہ زد پذیری رکھنے والے بچوں میں زیادہ خطرے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
ایک بڑی تحقیق میں اقوامِ متحدہ کی سائنسی کمیٹی برائے ایٹمی تابکاری کے اثرات (یو این سیئر) نے کہا کہ ری ایکٹروں پر پگھلاؤ کے باعث سرطان کا امکان کم ہے۔ چنانچہ اسے مستقبل میں سرطان کی شرح میں “غیر معمولی تبدیلی” کی توقع نہیں۔
ولفگانگ ویئس نے فوکوشیما جانچ کی سربراہی کی۔ انہوں نے کہا کہ تھائی رائیڈ کے سرطان کا خطرہ چرنوبل کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ اور کسی بھی قسم کا اضافہ بہت کم تعداد میں لوگوں کو متاثر کرے گا۔ تاہم بچوں کو خصوصاً خطرے میں سمجھا جاتا ہے۔
یو این سیئر نے کہا کہ بچوں کے لیے عمومی تھائی رائیڈ سرطان کا خطرہ بہت کم ہے۔