امریکہ جاپان کی سلامتی کا ذمہ دار ہے، ہیگل کی جاپان کو یقین دہانی

ٹوکیو: امریکی وزیرِ دفاع چک ہیگل نے ہفتے کو جاپان کو یقین دہانی کرائی کہ امریکہ اس کی سلامتی کی ذمہ داری رکھتا ہے۔ یاد رہے کہ روس کی جانب سے کریمیا کو اپنے ساتھ ملا لینے کے بعد علاقے میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ اس خطے میں پہلے ہی جارح تر ہوتے چین کی وجہ سے علاقائی تنازعات کی دوکان سجی ہوئی ہے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیاں کریمیا کو یوکرائنی کنٹرول میں واپس دینے کے لیے بہت کمزور ہیں اور مزید جارحیت روکنے کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کریں گی۔

تاہم ہیگل نے کمزوری کے الزامات مسترد کیے اور ساتھ ہی جاپان کے لیے امریکی یاددہانی کا پھر سے اعادہ کیا۔ جاپان مشرقی بحیرہ چین میں جزائر کے معاملے پر چین سے تنازع میں الجھا ہوا ہے۔

واشنگٹن ان جزائر کی خودمختاری پر کوئی جانبدارانہ موقف نہیں اپناتا۔ تاہم وہ تسلیم کرتا ہے کہ جاپان ان جزائر کو چلاتا ہے۔ واشنگٹن ان جزائر کو امریکہ جاپان سلامتی معاہدے کے تحت تسلیم کرتا ہے اور اس معاہدے کے مطابق امریکہ جاپانی دفاع کا ذمہ دار ہے۔

اوباما متوقع طور پر اگلے ماہ جاپان کا دورہ کریں گے۔

ہیگل اس ہفتے ویک اینڈ جاپان میں گزارنے کے بعد چین کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے حال ہی میں ہوائی میں جنوب مشرقی ایشیائی وزرائے دفاع کے ساتھ تین روزہ بات چیت ختم کی ہے۔ وہاں انہوں نے جنوبی بحیرہ چین میں علاقائی تنازعات پر امریکی خدشات سے خبردار کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.