شیزوؤکا: جمعے کو رات گئے یائیزو، صوبہ شیزوؤکا میں دو 19 سالہ اشخاص ہلاک ہو گئے۔ ان کی کار ایک انڈر پاس کے داخلی راستے پر تصادم کا شکار ہو گئی تھی۔
پولیس کے مطابق، یہ حادثہ رات 11 بجے کے قریب سانگامیو میں ایک بائی پاس پر قومی روٹ نمبر 150 پر پیش آیا۔
فُوجی ٹی وی نے خبر دی کہ کار داخلی راستے پر جا لگی، اور دونوں اشخاص کار سے باہر جا پڑے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کا اعلان کر دیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ اس وقت حدِ بصارت اچھی تھی اور ان کے خیال میں ڈرائیور تیز رفتاری کے مظاہرے میں کار پر قابو کھو بیٹھا۔