ٹوکیو مونو ریل 17 برسوں میں پہلی مرتبہ نئی کاریں متعارف کروائے گی

ٹوکیو: اگر آپ ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے (ہانیدا ہوائی اڈے) پر اترے یا وہاں سے روانہ ہوئے ہوں تو آپ نے ٹوکیو مونو ریل استعمال کی ہو گی۔ یہ سروس 1964 میں شروع ہوئی تھی۔ یہ ٹوکیو میں ٹوکیو اولمپکس کا سال تھا اور تب سے یہ ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے تک رسائی کے مرکزی ذرائع میں سے ایک ہے۔

اب اعلان کیا گیا ہے کہ ٹوکیو مونو ریل کمپنی اس برس جولائی میں نئی مونو ریل کاریں متعارف کروانے جا رہی ہے۔ ہوائی اڈے کے صارف کے لیے نئی کار ایسے ڈیزائن کی گئی ہے کہ سوٹ کیسوں کے لیے کافی جگہ دستیاب ہو سکے۔ اس کا اندرونی ڈیزائن مسافروں کو جاپانی خوبصورتی اور مہمان نوازی کی یاد دلائے گا۔ اس کے اندر مانیٹر چار زبانوں میں معلومات دکھائیں گے۔ اس میں وائی فائی نیٹ ورک بھی ہو گا تاکہ مسافر اپنے سفری دورانیے میں انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ استعمال کر سکیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.