ٹو کیو ( رپورٹ شاہد مجید) ۔
چڑھتے سورج کی سرزمین جاپان کے دارلحکومت
ٹو کیو سے ملحقہ علاقے کے شہر یاشیو میں سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید
کی پینتیسویں برسی کی دنیا بھر کے ساتھ ساتھ عقیدت و احترام سے منائی گئی
قاید عوام کی برسی کے موقع پر پی پی جاپان کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام ٹو کیو سے ملحقہ علاقے میں کیا گیا جس میں پی پی جاپان کے صدر چوہدری ارشاد احمد اور دیگر مرکزی وصوبای عہدیداران مجلس عاملہ کے اراکین صحافی حضرات کمیونٹی کےمختلیف طبقہ فکر سیاسی سماجی دینی تنظیموں کے نمایندگان نے شرکت کی
اور بھٹو شہد کو خراج عقیدت پیش کیا اس شاندار تقریب کے اخر میں اسلامی سنٹر تجوید القران جاپان کے سربراہ زینت القرا قاری علی حسن نے ذوالفقار علی بھٹو شہد سمت پاکستان کی خاطر قربانیاں دینے والے تمام شہدا پیپلز پارٹی کے شہدا اور عالم اسلام کی سر بلندی اور جاپان میں مقیم پاکستانی برادری کے لے مشترکہ دعا کروای