ٹوکیو کے 1266 مشہور آلوچے کے درخت ‘آلوچوں کے آبلے’ نامی بیماری روکنے کے لیے کاٹ دئیے جائیں گے

ٹوکیو: ٹوکیو میں چیری کی بہار کا وقت ہے جس کا مطلب ہے کہ آلوچوں کا موسم بھی نزدیک آ رہا ہے۔ ٹوکیو میں آلوچوں کی بہار دیکھنے کے لیے مقبول ترین مقامات میں سے ایک اومے کا اومینو پارک ہے۔ تاہم اس پارک نے سیزن کا اختتام ایک دلگیر اعلان کے ساتھ کیا ہے: وہ اپنے 1266 معروف آلوچوں کے درخت کاٹ رہا ہے تاکہ آلوچوں کے آبلے نامی بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

اومے کے شعبہ زراعت و جنگلات کے مطابق، آلوچوں کے آبلے نامی بیماری کا وائرس سب سے پہلے 2009 میں شہر میں دیکھا گیا۔ یہ فصلی کیڑوں اور متاثرہ درختوں کی پیوند کاری کے ذریعے پھیلتا چلا گیا۔ اس وائرس سے انسانوں اور جانوروں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔ تاہم یہ پتوں کا رنگ اڑا دیتا ہے اور پکنے سے پہلے ہی درخت سے پھل گرنے کا باعث بنتا ہے۔ یہ دیگر گودے دار پھل والے درختوں تک بھی پھیل سکتا ہے۔ اس کا کوئی علاج دستیاب نہیں چنانچہ اکلوتا طریقہ یہی ہے کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے متاثرہ درختوں کو کاٹ دیا جائے۔

تین برسوں میں علاقہ آلوچوں کے آبلے نامی بیماری سے پاک ہو جانے کے بعد شہر دوبارہ سے درخت لگانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.