سائیتاما میں نشے کی حالت میں ٹیکسی کی ڈگی کو نقصان پہنچانے والا پولیس اہلکار گرفتار

سائیتاما: سائیتاما کے ایک صوبائی پولیس اہلکار کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس نے نشے کی حالت میں ایک ٹیکسی کی ڈگی کو نقصان پہنچایا تھا۔

پولیس کے مطابق، 27 سالہ افسر اوراوا پولیس اسٹیشن پر تعینات ہے۔ اسے املاک کو نقصان پہنچانے پر حراست میں لیا گیا۔ ٹی وی آساہی نے خبر دی کہ یہ واقعہ اتوار کو رات 1 بجے سے ذرا قبل جے آر اومویا اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ پولیس نے کہا کہ افسر گول چکر کے گرد گھومنے والی ٹیکسی کے راستے میں کھڑا تھا۔ جب کار اس کے قریب سے گزرنے لگی تو وہ مڑا اور اس کی ڈگی پر دو ہتھڑ مار کر اسے ڈینٹ ڈال دئیے۔

اپنی گرفتاری کے بعد اس نے پولیس کو کہا کہ وہ اتنا نشے میں تھا کہ اسے یہ واقعہ ہی یاد نہیں۔

پولیس نے پیر کو کہا کہ ٹیکسی کمپنی اور پولیس افسر میں تصفیہ ہو گیا ہے اور افسر کے خلاف الزامات واپس لے لیے گئے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.