جاپانی کمپنیاں بیرونِ ملک ہائی ٹیک بجلی گھر تعمیر کرنے کے لیے کوشاں

ٹوکیو: اتوار کی ایک خبر کے مطابق، دو جاپانی کمپنیوں نے ملیشیا اور میانمار میں کوئلے سے چلنے والی اعلی بجلی گھر تیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ حکومتی مہم کا حصہ ہے جس کے تحت ابھرتی منڈیوں میں توانائی کی بچت کی ٹیکنالوجی برآمد کی جائے گی۔

نیکےئی بزنس ڈیلی نے کہا، جاپانی حکومت انتہائی زیادہ دباؤ والی ٹیکنالوجی کے حامل بجلی گھروں کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔ مقصد ہے کہ ابھرتی معیشتوں میں توانائی کی متوقع بڑھوتری پوری کی جا سکے۔

نیکےئی نے کہا، یہ انتہائی دباؤ والے پلانٹ دنیا میں سب سے زیادہ کارکردگی کے حامل ہیں۔ یہ روایتی یونٹس کے مقابلے میں زیادہ گرم، زیادہ دباؤ والی بھاپ بناتے ہیں۔ اس طرح کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

روزنامے نے کہا کہ جاپانی تجارتی فرم متسوئی نے ملیشیا میں دو انتہائی دباؤ والے جنریٹروں پر مشتمل ایک پلانٹ کی تعمیر اور چلانے کی نگرانی پر اتفاق کیا ہے۔ ہر جنریٹر دس لاکھ کلو واٹ توانائی پیدا کر سکتا ہے۔

نیکےئی نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت توشیبا جیما، کوالا لمپور کے جنوب میں تعمیر ہونے والے اس پلانٹ کے لیے بھاپ کی ٹربائنیں فراہم کرے گا۔ جبکہ جاپانی ہیوی سامان ساز آئی ایچ آئی بوائلر مہیا کرے گا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.