گیفو: گیفو میں پولیس نے منگل کو کہا کہ انہوں نے ایک سابق یونیورسٹی ایسوسی ایٹ پروفیسر کو حراست میں لیا ہے۔ اس نے مبینہ طور پر ایک واقف کار کو قتل کیا اور اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق، مشتبہ کی شناخت 54 سالہ تیروؤ ہیسانو کے طور پر ہوئی۔ وہ گیفو میں ایک یونیورسٹی کا سابق ایسوسی ایٹ پروفیسر ہے۔ ٹی وی آساہی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ جنوری 2012 میں ہیسانو نے 40 سالہ کمپنی صدر ہیرونوری اوہارا کو قتل کر دیا۔ اس نے اُس کی کار کے اندر اُسے مہلک مقدار میں ہائیڈروجن سلفائیڈ سانس سے سے اندر لے جانے پر مجبور کیا۔ پولیس نے کہا کہ ہیسانو نے الزام سے انکار کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ تفتیش کے مطابق ہیسانو اوہارا کی کمپنی کے ساتھ لین دین کرتا رہا تھا۔ اور زبان سکھانے کا اسکول چلانے کے دوران اس پر کافی بڑا قرضہ چڑھ چکا تھا۔ ہیسانو چینی سیاسیات اور اقتصادیات کا ماہر ہے۔
پولیس کا خیال ہے کہ ہیسانو اپنا قرضہ ادا کرنے کے لیے اوہارا کی انشورنس کی ادائیگی حاصل کرنے کی کوشش میں تھا۔