آئی ایم ایف نے جاپان کی شرح نمو کی پیشن گوئی کم کر دی؛ آبے نامکس پر انتباہ جاری

ٹوکیو: عالمی مالیاتی فنڈ نے منگل کو جاپان کے لیے 2014 کی شرح نمو کی پیشن گوئی میں کٹوتی کی۔ اور خبردار کیا کہ وزیرِ اعظم شینزو آبے کو وعدہ شدہ اصلاحات پر عمل کرنا چاہیئے تاکہ دنیا کی تیسری بڑی معیشت کی بحالی کو مضبوط بنایا جا سکے۔

اپنے عالمی اقتصادی جائزے میں آئی ایم ایف نے کہا کہ جاپان کی شرح نمو اس برس 1.4 فیصد رہے گی اور 2015 میں سست ہو کر 1 فیصد پر آ جائے گی۔ قبل ازیں اس نے 1.7 فیصد کی پیشن گوئی کی تھیں۔

واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے عالمی مالیاتی فنڈ نے قبل ازیں آبے کی شرح نمو بڑھانے کی حکمت عملی پر بڑا حوصلہ افزا ردعمل ظاہر کیا تھا۔

اس منصوبے کے نام نہاد “تیسرے تیر” میں اصلاحات شامل ہیں۔ ان میں لچکدار محنت کی منڈیاں اور آزاد تجارتی معاہدے شامل ہیں۔ تاہم اس مرحلے کے حوالے سے ابھی تک کام کم اور باتیں زیادہ ہوئی ہیں۔ اگرچہ ٹوکیو نے پیر کو آسٹریلیا سے ایک معاہدے کی منظوری دی جس کا عرصے سے انتظار تھا۔

فنڈ نے کہا، “آبے نامکس کے دو بقیہ تیر یعنی ساختی اصلاحات اور 2015 کے بعد مالیاتی استحکام کے منصوبے، افراطِ زر کا ہدف اور اونچی مستحکم شرح نمو کے حصول کے لیے ضروری ہیں۔”

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.