متحدہ عرب امارات …سفیر سرمایہ کاری جاوید ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں توانائی، زراعت، انفرا اسٹرکچر اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے یہ بات دبئی میں سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس میں خصوصی خطاب کے دوران کہی۔ خصوصی اجلاس کا موضوع بدلتی ہوئی دنیا میں سرمایہ کاری پر جدید لائحہ عمل ہے۔ جاوید ملک نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں شفاف طرز حکومت اور گڈ گورننس سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے میں سب سے اہم ہے۔ سرمایہ کاری کانفرنس میں جاوید ملک کی مختلف ممالک کے وزرا، بین الاقوامی اداروں کے سربراہوں اور اقوام متحدہ ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریڈ کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوئی.