اسکول جاتے ہوئے کار کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ ہلاک

شیزوؤکا: جمعرات کی صبح نومازو، صوبہ شیزوؤکا میں ایک 10 سالہ بچہ اسکول جاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ اسے پیدل اسکول جاتے ہوئے ایک کار نے ٹکر مار دی تھی۔ ایک 9 سالہ بچے کو بھی کار نے ٹکر ماری اور اسے معمولی زخم آئے۔

این ٹی وی کے مطابق، پولیس نے کار کے 29 سالہ ڈرائیور کازوہیرو سانو کو حراست میں لے لیا۔ وہ جونیئر اسکول کا ایک استاد ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح 7 بجے کے قریب جے آر توکائیدو لائن پر کاتاہاما اسٹیشن کے نزدیک ایک تنگ سڑک پر پیش آیا۔ پولیس نے کہا، بچے سڑک پار کر رہے تھے جب انہیں کار نے ٹکر مار دی۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں 10 سالہ بچے کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔

عینی شاہدین نے پولیس کو بیانات میں کہا کہ سانو کی کار نے درمیانی لکیر پار کی۔ اور جب بچے راہگیروں کی کراسنگ چھوڑ رہے تھے تو انہیں ٹکر مار دی۔ این ٹی وی نے خبر دی کہ بچوں کو ٹکر مارنے کے بعد کار ایک مکان کے باہر اینٹوں کی دیوار میں جا لگی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔