6 بینکوں نے جھوٹے مالیاتی گوشواروں پر اولمپس پر مقدمہ کر دیا

ٹوکیو: اولمپس کارپوریشن نے بدھ کو کہا کہ چھ جاپانی ٹرسٹ بینکوں نے اینڈو اسکوپ ساز ادارے کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ انہوں نے 2011 میں 1.7 ارب ڈالر کے اکاؤنٹنگ اسکینڈل کے تناظر میں 27.9 ارب ین کے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ان چھ بینکوں میں اسٹیٹ اسٹریٹ ٹرسٹ و بینک کو لمیٹڈ، متسوبشی یو ایف جے ٹرسٹ و بینکنگ کارپوریشن، دی نومورا ٹرسٹ و بینک کو لمیٹڈ بھی شامل ہیں۔ وہ 2011 تک کے 11 برسوں کے دوران جمع کروائے گئے فریبی مالیاتی گوشواروں پر زرِ تلافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اس اسکینڈل کے باعث ہرجانے مسلسل اولمپس پر بوجھ بنتے جا رہے ہیں۔ اس اعلان کے ذریعے اس نے پانچویں ایسے مقدمے کو عوامی طور پر تسلیم کیا ہے۔

چھ جاپانی بینکوں نے اسکینڈل کے بعد اولمپس کے خلاف کیس داخل کرنے کی تین سالہ ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے اقدام اٹھایا ہے۔ یہ بات متسوبشی یو ایف جے ٹرسٹ و بینکنگ کارپوریشن کے ایک تعلقاتِ عامہ کے افسر نے بتائی۔

2013 میں اولمپس کے تین سابق عہدیداروں بشمول سابق چئیرمین تسویوشی کیکوکاوا کو ایک جاپانی عدالت نے قصوروار قرار دیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.