شہنشاہ اور ملکہ نے شادی کی 55 ویں سالگرہ منائی

ٹوکیو: شہنشاہ اکی ہیتو اور ملکہ مچیکو نے جمعرات کو اپنی شادی کی 55 ویں سالگرہ منائی۔

80 سالہ شہنشاہ 2012 میں دل کے بائی پاس آپریشن سے گزرے تھے۔ شاہی گھرانے سے متعلق ایجنسی نے تب سے ان کے سرکاری فرائض کم کر دئیے ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ شہنشاہ اور 79 سالہ ملکہ اب بھی کبھی کبھار ٹینس کھیلتے ہیں اور چل قدمی کے لیے جاتے ہیں۔

جمعرات کی صبح شاہی جوڑے نے جونتیندو یونیورسٹی میں ایک تقریب میں شرکت کی۔ یہ تقریب جامعہ کی 175 سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تھی۔

جمعرات کی رات شاہی جوڑا اپنے بچوں کے ساتھ ڈنر کرے گا۔ اس شام کے لیے کوئی سرکاری تقریبات نہیں رکھی گئیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.